news

جماعت اسلامی کا قومی و بین الاقوامی امور پر مؤقف

Published

on

نائب امیر جماعتِ اسلامی، قومی سیاسی امور قائمہ کمیٹی کے صدر لیاقت بلوچ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما نوید چوہدری کی ہسپتال جا کر عیادت کی اور مسلم لیگ (ن) کے سماجی رہنما مولاداد گوجر کی اہلیہ کے انتقال پر جیون ہانہ میں تعزیت پیش کی۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی جانب سے دہشت گردی کے سدِباب کے لیے مجلسِ مشاورت اور گورنر خیبرپختونخوا کی جانب سے اتحاد و وحدت کے لیے کانفرنس میں شرکت کے لیے دعوت نامہ موصول ہونے پر انہوں نے کہا کہ جماعتِ اسلامی کی اولین ترجیح یہ ہے کہ خیبرپختونخوا میں امن قائم ہو، ہر قسم کی دہشت گردی کا خاتمہ ہو اور عوام کو جان، مال اور عزت کا تحفظ حاصل ہو۔ جماعتِ اسلامی تمام سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کر خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں امن کے قیام اور عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے مثبت کردار ادا کرے گی۔

لیاقت بلوچ نے منصورہ میں دیر، مالاکنڈ اور بونیر سے نوجوانوں کے وفد اور علماء کرام کے وفد سے ملاقات کے دوران کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ اپنی صدارتی مدت کے آغاز میں اسرائیل کی شکست پر عدم توازن، مایوسی اور حواس باختگی کا شکار ہیں۔

امریکی صدر کے جارحانہ اور احمقانہ بیانات کے خلاف پوری دنیا، خاص طور پر عرب ممالک اور دیگر مسلم ممالک کے سربراہوں کی جانب سے ردعمل حوصلہ افزاء ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version