news

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

Published

on

ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 2 روپے سے 8 روپے فی لیٹر تک کمی متوقع ہے۔ اعداد و شمار پر مبنی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 16 فروری کو پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 28 پیسے کی کمی کی توقع ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 79 پیسے کی کمی کی امید ہے۔
رپورٹ کے مطابق 16 فروری کو پیٹرول کی قیمت 254 روپے 90 پیسے فی لیٹر تک کم ہونے کا امکان ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت 259 روپے 20 پیسے ہونے کی توقع ہے۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 6 فیصد تک کمی ہوئی ہے، جہاں خام تیل کی قیمتیں 83.40 ڈالر سے کم ہو کر 78.35 ڈالر فی بیرل ہوگئیں۔

اس سے پہلے حکومت نے یکم فروری 2025 کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا۔

حکومت کی دستاویزات میں پیٹرول اور ڈیزل کی مہنگائی کی وجوہات بیان کی گئی تھیں، جن میں ٹیکسز میں اضافہ اور کرنسی ایڈجسٹمنٹ شامل ہیں، جس کی وجہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھیں۔ حکومتی دستاویز کے مطابق، ٹیکسز میں اضافہ اور کرنسی ایڈجسٹمنٹ ہی قیمتوں میں اضافے کی بنیادی وجوہات بنی۔ دستاویز کے مطابق، پیٹرول پر فی لیٹر 2 روپے 47 پیسے ڈیوٹی عائد کی گئی، جبکہ پیٹرول پر 23 پیسے فی لیٹر ایکسچینج ریٹ ایڈجسٹ کیا گیا، اور فریٹ مارجن کو ایک روپے 70 پیسے فی لیٹر کم کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version