news
پنجاب پولیس کا پہلا لیڈی ڈولفن اسکواڈ
فیصل آباد میں پنجاب پولیس نے خواتین اہلکاروں کے لیے پہلا لیڈی ڈولفن اسکواڈ متعارف کرایا ہے۔ یہ اسکواڈ جرائم پیشہ افراد اور امن وامان کے دشمنوں کے خلاف موثر کارروائی کے لیے تیار ہے۔
خواتین اہلکاروں کو 500 سی سی ہیوی بائیک اور خودکار ہتھیاروں کے استعمال کی خصوصی تربیت دی گئی ہے۔
پنجاب میں پہلی بار خواتین پولیس اہلکاروں کی یہ ٹیم مردوں کے ساتھ شانہ بشانہ ڈیوٹی انجام دے گی، اور سڑکوں پر ناکے اور اسنیپ چیکنگ کرتی نظر آئے گی۔
فیصل آباد پولیس کے چیف، سی پی او، نے بتایا کہ لیڈی ڈولفنز ابتدا میں ایسے عوامی مقامات پر گشت کریں گی جہاں خواتین کی موجودگی زیادہ ہوتی ہے، جیسے خواتین یونیورسٹیاں اور بازار، تاکہ وہاں خواتین کو ان سے آسانی سے بات چیت کرنے کا موقع ملے۔