news

رواں مالی سال کے 7 ماہ میں انکم ٹیکس کی مد میں 100 ارب روپے زائد وصول

Published

on

اسلام آباد:
رواں مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ میں حکومت کو انکم ٹیکس کی مد میں 100 ارب روپے زیادہ وصول ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک نے بدھ کے روز بتایا کہ تنخواہ دار طبقے کی آمدنی پر ٹیکس کی صورت میں حکومت کو گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ کے مقابلے میں رواں مالی سال کے 7 ماہ کے دوران 100 ارب روپے زیادہ وصول ہوئے۔

وہ پاکستان میں کاروبار کرنے میں آسانی کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ حکومت کی توقع سے 25 ارب روپے زیادہ ہے، تاہم تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا بوجھ اس کی استطاعت سے باہر ہوگیا ہے، اسی لیے حکومت آئندہ بجٹ میں اس ٹیکس کو دیگر شعبوں پر لاگو کرنے کا ارادہ رکھتی ہے تاکہ تنخواہ دار طبقے کو کچھ رعایت مل سکے۔

انھوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف تنخواہ دار طبقے پر مزید 75 ارب روپے کے ٹیکس کے حامی نہیں تھے، لیکن عالمی مالیاتی فنڈ سے معاہدے کی رو سے ایسا کرنا ناگزیر تھا۔

اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ (جولائی تا جنوری) میں تنخواہ دار طبقے نے 285 ارب روپے ٹیکس کی مد میں ادا کیے، جبکہ گزشتہ مالی سال کے دوران یہ رقم 185 ارب روپے تھی، جو کہ 53 فیصد زیادہ ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ مالی سال کے دوران تنخواہ دار طبقے نے مجموعی طور پر 368 ارب روپے ٹیکس ادا کیا تھا، نان کارپوریٹ سیکٹر سے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version