film
ہانیہ عامر کے بولڈ فوٹو شوٹ پر مداحوں کی شدید تنقید
پاکستان شوبز کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر، جو کہ سپر ہٹ ڈرامے ’کبھی میں کبھی تم‘ سے دنیا بھر میں مشہور ہوئی ہیں، کو حالیہ فوٹو شوٹ پر سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
اداکارہ نے اپنی سالگرہ کے موقع پر ایک بولڈ فوٹوشوٹ کروایا ہے، جس میں وہ پانی میں مرمیڈ کی طرح ادائیں دیتی نظر آ رہی ہیں۔ ہانیہ نے پہلی بار انسٹاگرام پر اپنے جرات مندانہ انداز کو پیش کیا، لیکن مداحوں کو یہ بالکل پسند نہیں آیا اور انہوں نے اداکارہ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔
بہت سے لوگوں نے اس فوٹوشوٹ کو اخلاقیات کے خلاف قرار دیتے ہوئے تبصرے کیے اور کہا کہ ہانیہ کو یہ پوسٹ انسٹاگرام سے ہٹا دینی چاہیے۔
تصاویر میں ہانیہ عامر کو سوئمنگ پول میں چمکدار پلاسٹک جیسا لباس پہنے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جس سے ان کا پورا جسم نمایاں ہو رہا ہے۔
کچھ سوشل میڈیا صارفین نے یہ بھی کہا کہ یہ بولڈ انداز دراصل اداکارہ کی جانب سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کے لیے سستی پبلسٹی حاصل کرنے کا ایک حربہ ہے۔