news

پاکستان اور ترکیہ کے درمیان 24 معاہدوں پر دستخط

Published

on

پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے 24 معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے، جس میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور ترک صدر رجب طیب اردوان بھی موجود تھے۔ تفصیلات کے مطابق، ترک صدر کے دورہ پاکستان کے دوران اسلام آباد میں یہ معاہدے کیے گئے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید بڑھایا جا سکے۔ ان معاہدوں میں سٹریٹجک تعلقات کو مستحکم کرنے، سماجی و ثقافتی بنیادوں پر ملٹری اور سول پرسنل کے تبادلے، ایئرفورس الیکٹرانک وارفیئر، اور ملٹری ہیلتھ کے شعبے میں تربیت و تعاون شامل ہیں۔

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ہائیڈروکاربنز، کان کنی، توانائی، تجارتی سرٹیفکیٹ کی تصدیق کی ڈیجیٹائزیشن، زرعی بیجوں، پانی کے شعبے، اور صنعتی پراپرٹی کے حوالے سے بھی معاہدے طے پائے۔ ایکسپورٹ کریڈٹ بینک ترکیہ اور ایکسپورٹ امپورٹ بینک پاکستان کے درمیان بھی ایک معاہدہ ہوا، جس میں حلال ایکریڈیٹیشن اتھارٹی کے تحت تعاون، صحت اور فارماسیوٹیکل کے شعبے میں تکنیکی معاونت جیسے اہم معاہدے شامل ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ ترکیہ کے صدر 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچے ہیں، جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا، اور شاہراہ دستور پر ترکیہ اور پاکستانی پرچم لہرائے گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version