news

پاکستان نے 353 رنز کا ہدف حاصل کر کے تاریخ رقم کر دی

Published

on

کراچی کے میدان پر تاریخ رقم کرتے ہوئے، پاکستان نے اپنی تاریخ کا سب سے بڑا ہدف حاصل کر لیا۔ سہ ملکی سیریز کے اہم میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا نے پہلے کھیلتے ہوئے پاکستان کو 353 رنز کا ہدف دیا، جو قومی ٹیم نے محمد رضوان اور سلمان آغا کی شاندار سنچریوں کی بدولت 4 وکٹوں کے نقصان پر 49 اوورز میں پورا کر لیا۔

اس سے پہلے جنوبی افریقا کی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 352 رنز بنائے۔ پروٹیز کی جانب سے ہینرک کلاسن 87 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ میتھیو بریٹز نے 83، کپتان ٹیمبا بووما نے 82، ٹونی ڈی زورزی نے 22 اور وائن مُلڈر نے 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

کائل ویرائن 44 اور کوربن بوش 15 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 2 جبکہ خوشدل شاہ اور نسیم شاہ نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔ 352 رنز کے ہدف کے جواب میں قومی ٹیم نے محتاط انداز میں اننگ کا آغاز کیا۔ پاکستان کے پہلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی بابر اعظم تھے، جو 57 کے مجموعی سکور پر 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ ان کے بعد آنے والے سعود شکیل بھی 15 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ فخر زمان 41 رنز پر آؤٹ ہوئے تو ٹیم کا مجموعی اسکور 91 تھا، جس کے بعد محمد رضوان اور سلمان آغا نے شاندار پارٹنرشپ قائم کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version