news
مریم نواز: پاکستان میں شدت پسندی کی کوئی جگہ نہیں
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں کسی بھی شدت پسندانہ سوچ کو پنپنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم ہر قسم کے تشدد، انتہاپسندانہ رویوں اور دہشت گردی کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ پاکستان نے انتہاپسندی اور دہشت گردی کے خلاف بے شمار قربانیاں دی ہیں، اور ہم ہر سطح پر انتہاپسندی اور عدم برداشت کی حوصلہ شکنی کریں گے۔ سرزمین پاک پر کسی بھی شدت پسندانہ سوچ کو پنپنے کی اجازت نہیں دیں گے، اور انتہاپسندانہ نظریات اور دہشت گردی کے خلاف متحد ہو کر جدوجہد جاری رکھیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت امن، رواداری اور ہم آہنگی کے فروغ کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ ہم نوجوانوں کو انتہاپسندی کی بجائے علم، ترقی اور مثبت سوچ کی راہ پر گامزن کر رہے ہیں۔ حکومت پنجاب کی پالیسیوں کا بنیادی مقصد ایسا معاشرہ تشکیل دینا ہے جو برداشت، محبت اور یکجہتی پر قائم ہو۔ ہم ایک ایسا محفوظ، ترقی یافتہ اور پرامن پنجاب بنائیں گے جو دنیا کے لیے برداشت اور امن کی مثال بنے گا۔
لاہور میں جشن اسٹیم پنجاب کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو مخالفین پر چور ڈاکو کے طعنے لگاتے ہیں، وہ آپ کے ساتھ مخلص نہیں ہو سکتے۔ طلبہ سے کہا کہ وہ وعدہ کریں کہ ملک کے خلاف کوئی اقدام نہیں اٹھائیں گے اور کسی کے ذاتی مقاصد کے لیے ایندھن مت بنیں۔ زندگی میں مسائل آتے ہیں۔