news

مریم نواز: طلبہ کو لیپ ٹاپ، اسکالرشپس اور جدید تعلیم کی فراہمی

Published

on

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ عوام اور ان کے درمیان ایک خاص محبت کا رشتہ ہے، لیکن بعض اوقات لوگوں کی برداشت ختم ہو جاتی ہے۔ لاہور میں جشن اسٹیم پنجاب کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نوازنے کہا کہ ہمیں اپنے باصلاحیت طلبا پر فخر ہے اور انہیں تعمیری سرگرمیوں میں حصہ لینے کی ترغیب دینی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ طلبا کو صحت مند سرگرمیوں میں مشغول رکھنا ضروری ہے۔ بچوں کے مختلف ماڈلز دیکھ کر انہیں خوشی ہوئی، اور انہوں نے اعلان کیا کہ مقابلے میں حصہ لینے والے 1100 طلبا کو لیپ ٹاپ فراہم کریں گی۔ طلبا کے بڑے خواب ہیں اور انہیں اپنے مقاصد حاصل کرنے کے لیے ہماری مدد کی ضرورت ہے۔

مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ باصلاحیت بچے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کر سکتے ہیں، اور عالمی سطح پر مقابلہ کرنے کے لیے انگریزی سمیت دیگر زبانوں پر مہارت حاصل کرنا ضروری ہے۔ پنجاب میں سکولوں اور لیبز کو جدید بنایا جا رہا ہے، اور صوبے میں 30 ہزار مستحق طلبا کو میرٹ پر ہونہار سکالرشپس دی جا چکی ہیں، جن کی رقم 30 ہزار سے بڑھا کر 50 ہزار روپے کر دی گئی ہے۔ خیبر پختونخوا کے طلبا بھی ان سے رابطہ کر رہے ہیں کہ انہیں سکالرشپس فراہم کی جائیں اور وہ لیپ ٹاپ اسکیم میں شامل ہونے کی خواہش رکھتے ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی نے اپنے 4 سالہ دور حکومت میں کوئی کام نہیں کیا، اور کچھ دن پہلے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے ان پر ذاتی حملہ کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version