news

وزیراعظم شہباز شریف: پاکستانی معیشت مستحکم، مگر چیلنجز باقی

Published

on

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ ایک سال میں میکرواکنامک استحکام آیا ہے، لیکن یہ سفر ابھی بھی طویل، مشکل اور چیلنجنگ ہے۔ پاکستانی معیشت کی میکرو لیول پر بنیادیں آہستہ آہستہ بہتر ہو رہی ہیں، جنوری میں مہنگائی کی شرح 2.4 اور شرح سود 12 فیصد پر ہے، جبکہ آئی ٹی کی برآمدات بھی بڑھ رہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق دبئی میں پاکستانی کاروباری شخصیات اور سرمایہ کاروں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں بزنس کمیونٹی کا شکرگزار ہوں، کیونکہ پاکستان کی جنوری میں ترسیلات زر 3 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی ہیں، جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔ اسی طرح ہماری برآمدات بھی بہتر ہوئی ہیں۔

وزیراعظم شہبازشریف نے مزید کہا کہ ایک سال میں میکرواکنامک استحکام آیا ہے، لیکن سفر طویل، مشکل اور چیلنجنگ ہے۔ ہمیں درست سمت میں چلنا ہے، اور اب ہمارا ہدف معاشی شرح نمو ہے۔ ہمارے پاس تین یا چار ایسے شعبے ہیں جہاں ہم معاشی نمو کو بڑھا سکتے ہیں، جن میں سے ایک مائن اور منرلز کا شعبہ ہے۔ پاکستان کو اللہ تعالی نے معدنیات کے بے شمار ذخائر دیے ہیں، جو کھربوں ڈالر کے ہیں، لیکن اس پر کوئی خاطر خواہ کام نہیں ہوا۔ معدنیات کے شعبے میں اب کافی پیشرفت ہو رہی ہے۔

شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ دوسرا شعبہ انفارمیشن ٹیکنالوجی میں پوٹینشل ہے۔ پاکستان کے نوجوان ہمارے لیے ایک بڑا اثاثہ ہیں، کیونکہ ہماری 60 فیصد آبادی 15 سے 30 سال کے درمیان ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version