news
سپریم کورٹ کے دو ججز اور وکلاء کا جوڈیشل کمیشن اجلاس کا بائیکاٹ
سپریم کورٹ کے دو ججز، جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر، نے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا ہے۔ چیف جسٹس پاکستان، جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت، جوڈیشل کمیشن کا اجلاس سپریم کورٹ کے کانفرنس روم میں جاری ہے، جہاں سپریم کورٹ کے آٹھ ججوں کی تعیناتیوں کے لیے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے۔ اس اجلاس میں سپریم کورٹ میں آٹھ نئے ججز کی تعیناتی کے ساتھ ساتھ تمام ہائیکورٹس کے چیف جسٹس اور سینئر ججز کے ناموں پر بھی تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔
جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر نے جوڈیشل کمیشن کی کارروائی روکنے کا مطالبہ کیا۔ جب کارروائی جاری رہی تو انہوں نے جوڈیشل کمیشن کی کارروائی کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا۔
دونوں ججز جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔ مزید یہ کہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور سینیٹر علی ظفر نے بھی جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کی کارروائی کا بائیکاٹ کیا۔
بیرسٹر گوہر اور علی ظفر نے اپنا احتجاج میٹنگ کے منٹس میں شامل کروایا۔ دونوں ممبران نے احتجاج ریکارڈ کرانے کے بعد کارروائی کا بائیکاٹ کرتے ہوئے اجلاس سے باہر نکل گئے۔ وکلا ایکشن کمیٹی نے آج 26 ویں آئینی ترمیم اور جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ وکلا نے سپر…