news

وکلاء کا احتجاج: پولیس سے جھڑپیں، سری نگر ہائی وے بند

Published

on

وکلا نے ججز کی تعیناتیوں اور 26ویں ترمیم کے خلاف احتجاج کے لیے سپریم کورٹ کی جانب قدم بڑھایا ہے اور ریڈ زون کی طرف جانے لگے ہیں۔ اس دوران کئی مقامات پر پولیس اور وکلاء کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئی ہیں، جبکہ پولیس نے احتجاج کرنے والے وکلا پر لاٹھی چارج بھی کیا۔ جھڑپ کے بعد وکلا منتشر ہوگئے اور سری نگر ہائی وے پر دھرنا دے دیا، جس کی وجہ سے مری جانے والی سڑک بند ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق، 26 ویں آئینی ترمیم اور جوڈیشل کمیشن کے آج ہونے والے اجلاس کے خلاف وکلا کی ایکشن کمیٹی نے اسلام آباد کے سرینا چوک سے سپریم کورٹ جانے کی کوشش کی تو وکلا اور پولیس اہلکاروں کے درمیان تصادم ہوگیا۔ پولیس نے وکلا کو روکنے کی کوشش کی۔

وکلا نے سری نگر ہائی وے سرینہ چوک کو بھی بند کر دیا ہے، لیکن مری سے آنے والی سڑک پر ٹریفک جاری ہے۔

ریڈ زون کی بندش کی وجہ سے ٹریفک متاثر ہوا ہے اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔ مارگلہ روڈ سے ریڈ زون میں داخلے کے لیے گاڑیوں کی لمبی قطاریں ہیں۔ سپریم کورٹ میں نئے ججز کی تعیناتی کے خلاف وکلا کے احتجاج کے پیش نظر سپریم کورٹ کے باہر سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ سپریم کورٹ جانے کے لیے صرف مارگلہ روڈ کو کھلا رکھا گیا ہے، جس کی وجہ سے اطراف میں شدید ٹریفک جام ہے، جبکہ جڑواں شہروں میں چلنے والی میٹرو بس سروس بھی محدود کر دی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version