news

سندھ میں کلائمٹ اسمارٹ ٹیکنالوجی متعارف، زرعی شعبے میں بڑی پیشرفت

Published

on

سندھ نے زرعی شعبے کو فروغ دینے اور موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے نمٹنے میں بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔

سندھ حکومت نے زرعی شعبے میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے “کلائمٹ اسمارٹ ٹیکنالوجی” متعارف کرائی ہے۔

وزیر زراعت سردار محمد بخش مہر نے جدید زرعی پیداوار کے لیے “کلائمٹ اسمارٹ ٹیکنالوجی” منصوبے کا افتتاح کیا ہے۔

وزیر زراعت نے کیلے میں پناما ویلٹ بیماری کی روک تھام، کپاس کی جلد کاشت، اور زرعی اجناس میں جراثیم کی باقیات کے تجربے کے لیے ایم آر ایل لیبارٹری کا بھی افتتاح کیا۔

اس تقریب میں سیکریٹری زراعت سہیل احمد قریشی، ڈائریکٹر جنرل ریسرچ، زرعی سائنسدان اور دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر سردار محمد بخش مہر نے کہا کہ امید ہے کہ ریسرچ ونگ مستقبل میں بھی ایسے ہی کامیاب منصوبے جاری رکھے گی۔ ملک میں موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے زراعت کو بڑا نقصان پہنچ رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسمارٹ ٹیکنالوجیز کے ذریعے گندم کی آبپاشی میں 25 سے 30 فیصد تک بچت اور پیداوار میں 10 سے 15 فیصد اضافہ ممکن ہوگا۔

سردار محمد بخش مہر نے یہ بھی کہا کہ سرسوں جیسی کم پانی والی فصلوں کی کاشت خشک سالی کے دوران ایک بہتر متبادل ثابت ہو سکتی ہے، جبکہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے کپاس کی جلد کاشت اور جدید ایم آر ایل لیبارٹری کا قیام بھی اہم پیشرفت ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version