news

وفاقی حکومت کا تنخواہ دار طبقے پر ٹیکسوں میں مزید اضافے کا امکان

Published

on

وفاقی حکومت کی جانب سے ملازمت پیشہ طبقے پر ٹیکسوں کے بوجھ میں مزید اضافے کا امکان ہے، جبکہ رواں مالی سال 2024-25 میں تنخواہ دار طبقے سے مجموعی طور پر 570 ارب روپے ٹیکس وصولی کی توقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق، اس لحاظ سے تنخواہ دار طبقہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 55 فیصد زیادہ ٹیکس ادا کرے گا۔

ایف بی آر کے مطابق، گزشتہ سال تنخواہ دار طبقے نے 368 ارب روپے ٹیکس خزانے میں جمع کرائے، جبکہ رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں 243 ارب روپے وصول کیے گئے۔

بیان کے مطابق، پچھلے سال کے پہلے 6 ماہ کے مقابلے میں ملازمین سے 300 فیصد زیادہ ٹیکس وصول کیا گیا ہے۔

ایف بی آر کے مطابق، پانچ سال پہلے تنخواہ دار طبقے سے سالانہ ٹیکس وصولی 129 ارب روپے تھی، سال 20-2019 میں بھی 129 ارب، 21-2020 میں 152 ارب وصول کیے گئے، جبکہ سال 22-2021 میں یہ رقم بڑھ کر 189 ارب ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق، 2022-23 میں ملازمت پیشہ طبقے سے 264 ارب روپے وصول کیے گئے۔ تنخواہ دار طبقہ اب ٹیکس دینے والا تیسرا بڑا شعبہ بن چکا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version