news

وزیر دفاع خواجہ آصف: پی ٹی آئی احتجاجی سیاست سے ملکی وقار متاثر کر رہی ہے

Published

on

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آج یوم تعمیر و ترقی منایا جا رہا ہے اور پی ٹی آئی آج بھی فساد اور احتجاج کی سیاست کر رہی ہے۔ چیمپیئنز ٹرافی کے آغاز پر ہی احتجاج کا پروگرام بنایا گیا ہے، اور انہیں دوبارہ 9 مئی اور 26 نومبر جیسی صورتحال پیدا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے اپنے احتجاج کو عالمی سطح کے اسپورٹس ایونٹ کے ساتھ جوڑ دیا ہے تاکہ پاکستان کا امیج مزید خراب ہو۔

خواجہ آصف نے یہ بھی کہا کہ کاش قذافی اسٹیڈیم جیسی رونقیں پشاور میں بھی دیکھنے کو ملیں۔ جب بھی پاکستان کی عزت کا موقع آتا ہے، فسادی ٹولہ سر اٹھا لیتا ہے۔ انہوں نے ایس سی او کانفرنس کے دوران پی ٹی آئی پر فساد برپا کرنے کی کوشش کا الزام لگایا اور کہا کہ عالمی سطح پر پاکستان کے تعلقات میں اضافہ ہو رہا ہے، مگر پی ٹی آئی عالمی ایونٹس کی توقیر میں کمی کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ پرامن احتجاج پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے، مگر گزشتہ 2 سال سے تحریک انصاف کی جو روایت رہی ہے، اس کے مطابق ہر احتجاج پرتشدد ہوتا ہے۔ سیاسی جماعتوں کو سیاسی اقدار اپنانی چاہئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آج خیبرپختونخواہ میں پی ٹی آئی کا جلسہ ہے، جہاں صوابی میں سرکاری مشینری اور وسائل کا بے دریغ استعمال کیا جا رہا ہے۔ اگر سیاسی روایات کے مطابق جلسے کیے جائیں تو کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version