news

پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ، اجتماعات اور احتجاج پر پابندی

Published

on

پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے تحت 8 فروری کو احتجاج، جلسے، ریلیوں اور دھرنوں پر پابندی عائد کی جائے گی۔ یہ فیصلہ کابینہ کمیٹی برائے امن و امان اور صوبائی انٹیلی جنس کمیٹی کی سفارش پر کیا گیا، جس کا مقصد امن و امان کی بحالی اور عوام کی حفاظت ہے۔
نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ شرپسند عناصر ریاست مخالف سرگرمیاں انجام دے سکتے ہیں۔ مزید برآں، نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ضلع مری میں آج ہفتہ سے پیر 10 فروری تک بھی دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے، جس کے تحت وہاں ہر قسم کے اجتماعات، جلسے، دھرنے، جلوس اور احتجاج پر پابندی ہوگی۔

ڈپٹی کمشنر مری نے واضح کیا ہے کہ اسلحہ رکھنے، لہرانے یا استعمال کرنے کی سخت ممانعت ہے، اور خلاف ورزی کی صورت میں دفعہ 188 کے تحت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین کے اعلان کے مطابق کل (ہفتہ) 8 فروری کو پی ٹی آئی یوم سیاہ منائے گی۔ عمران خان نے اپنی جماعت کے مینڈیٹ کے چوری ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے عام انتخابات کے ایک سال مکمل ہونے پر یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا تھا۔ پی ٹی آئی کے مطابق، یوم سیاہ کے سلسلے میں صوابی میں بڑا اجتماع منعقد کیا جائے گا، جس میں ملک بھر سے رہنما شریک ہوں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version