news

وزیراعظم شہباز شریف کا چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کو شکست دینے کا عزم

Published

on

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ چیمپیئن ٹرافی میں بھارت کو شکست دے کر 25 کروڑ عوام کے دل جیتیں گے۔ قوم کو اعظم اور رضوان سے بڑی توقعات ہیں، جبکہ شاہین آفریدی بھی اپنے سسر کے نقش قدم پر چلتے ہوئے شاندار کارکردگی دکھائیں گے۔ قذافی اسٹیڈیم کی تعمیر نو میں حصہ لینے والے 2500 افراد کو لندن کی سیر کرانے کا وعدہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قذافی اسٹیڈیم لاہور کی تعمیر نو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ اس کی تعمیر نو شاندار طریقے سے مکمل ہوئی ہے۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی نگرانی میں 2500 افراد نے اس کام میں حصہ لیا، اور ناممکن کو 117 دنوں میں ممکن کر دکھایا گیا۔ محسن نقوی کی عادت ہے کہ اچھے کام کرنے والوں کو لندن کی سیر کراتے ہیں، اور میں ان سے کہوں گا کہ ان 2500 افراد کو بھی لندن لے جائیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے اسٹیڈیم کی تعمیر نو کے لیے پی سی بی بورڈ کی بھرپور مدد کی۔ قذافی اسٹیڈیم کی تعمیر نو کا کام 117 دنوں میں مکمل ہوا، اور اب میں محسن اسپیڈ کی بات کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑیوں کو دل کی گہرائیوں سے شاباش پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے حالیہ مہینوں میں شاندار کرکٹ کھیلی، اور اب چیمپیئن ٹرافی آپ کی جیت کی منتظر ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version