news

اڈیالہ جیل کے باہر عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری گرفتار

Published

on

بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری کو حراست میں لے لیا گیا۔ انہیں راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر سے حراست میں لیا گیا، جہاں پولیس کی اضافی نفری بھی پہنچ گئی ہے۔ اڈیالہ جیل کے باہر پولیس کی نقل و حرکت میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ فیصل چوہدری کچھ دیر پہلے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے تھے۔

قبل ازیں عدالت نے جیل حکام کو بانی پی ٹی آئی سے وکلاء کی ملاقات کرانے کا حکم دیا تھا۔ پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم آج عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کرے گی۔ اس سے پہلے راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے فیصل چوہدری ایڈووکیٹ کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت دی تھی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز فیصل چوہدری کو اڈیالہ جیل میں داخلے سے روکا گیا تھا۔

اڈیالہ جیل کے داخلی گیٹ پر فیصل چوہدری اور جیل کے عملے کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تھی۔ انہوں نے جیل انتظامیہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست دی تھی، جسے اڈیالہ جیل چوکی نے وصول کر لیا تھا۔ فیصل چوہدری نے درخواست میں تحریر کیا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے تمام کیسز میں ان کا وکالت نامہ جمع تھا۔ جیل عملے نے آج داخلی دروازے پر انہیں روکا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version