news
فچ کا پاکستان کی معیشت میں بہتری کا اعتراف
عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستان میں معاشی استحکام کے حوالے سے ہونے والی پیشرفت کا اعتراف کیا ہے۔ فچ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں پاکستان کی مضبوط معیشت کی تعریف کی گئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ملک میں اقتصادی استحکام کی بحالی اور بیرونی قرضوں کی تعمیر نو کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
پاکستان کی ساختی اصلاحات کی پیشرفت اس کے قرض پروفائل کے لیے اہمیت رکھتی ہے۔ مشکل اصلاحات پر پیشرفت آئی ایم ایف کے جائزے اور دوطرفہ و کثیر جہتی فنانسنگ کے لیے کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔ پاکستان کو اب بھی آئی ایم ایف سے خاطر خواہ فنڈز حاصل کرنے میں بڑے چیلنجز کا سامنا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، گزشتہ سال آئی ایم ایف معاہدے کی بنیاد پر پاکستان کی ڈیفالٹ ریٹنگ ٹرپل سی پلس تھی، جو کہ ڈیفالٹ ہونے کے خطرے کی نشاندہی کرتی ہے، لیکن جاری ڈھانچہ جاتی اصلاحات کی بدولت پاکستان میں معاشی بہتری آ رہی ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ سٹیٹ بینک کی جانب سے شرحِ سود کو 12 فیصد تک بڑھانا صارفین کے لیے مہنگائی میں کمی کی علامت ہے۔ اوسط مہنگائی جون تک 24 فیصد رہی، جبکہ جنوری میں یہ 2 فیصد سے کچھ زیادہ تھی۔ فچ رپورٹ میں یہ بھی ذکر کیا ہے کہ معاشی سرگرمیاں استحکام اور شرحِ سود میں کمی کی بدولت بہتر ہو رہی ہیں، اور معاشی نمو کا اندازہ 3 فیصد رہنے کا ہے۔ ترسیلات، زرعی برآمدات اور سخت مانیٹری پالیسی کی وجہ سے کرنٹ اکاؤنٹ کا خسارہ 1.2 فیصد تک پہنچنے کی توقع ہے۔