news

جنید اکبر کا اعلان: عمران خان کے حکم پر اسلام آباد کی جانب پیش قدمی کریں گے

Published

on

جنید اکبر نے کہا کہ یہ آپ کی غلط فہمی ہے کہ 26 نومبر کو ہم بھاگے، تاریخ گواہ ہے کہ کون کب بھاگا۔ اس بار عمران خان نے حکم دیا ہے کہ اسلام آباد کا رخ کریں گے، اور ہم گولی کھانے کی پوری تیاری کے ساتھ آئیں گے، نقصان آپ کو ہی ہوگا۔ مردان میں پارٹی کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ میں اداروں کے ساتھ بات چیت کا حامی ہوں۔ اگر ایک ہاتھ بڑھایا جائے تو ہم دو ہاتھ بڑھائیں گے۔ ہم چوروں کو پارٹی میں برداشت نہیں کریں گے اور سیاست کو کاروبار نہیں بنائیں گے۔ ہر کارکن کی رپورٹ بانی پی ٹی آئی عمران خان تک پہنچاؤں گا۔ میں تسلیم کرتا ہوں کہ پارٹی میں کئی گروپس ہیں، اور میری کوشش ہوگی کہ آپس کے اختلافات کو ختم کر سکوں۔ 8 فروری کو پاکستان کا مینڈیٹ چوری ہوا تھا۔

ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام ادارے ہمارے اپنے ہیں، اور ان کی مضبوطی ملک کی مضبوطی ہے۔ ہم سے ماضی میں کچھ غلطیاں ہوئی ہیں جن کا خمیازہ ہم اب بھگت رہے ہیں۔ ہم اداروں اور عوام کے درمیان فاصلے ختم کرنا چاہتے ہیں۔ میری خواہش ہے کہ پاکستانی ادارے مضبوط ہوں، کیونکہ جب ادارے مضبوط ہوں گے تو پاکستان بھی مضبوط ہوگا۔ ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی صدر جنید اکبر نے یہ بھی کہا کہ جو آج ہم پر ہنس رہے ہیں، کل انہیں بھی اس کا سامنا کرنا پڑے گا۔ لاشیں اور زخمی ہم نے اٹھائے، پھر بھی مطالبہ کرتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version