news

گیس کی قیمتوں میں اضافے سے 60 ارب ڈالر ایکسپورٹ ہدف ناممکن، پی بی سی

Published

on

اسلام آباد:
پاکستان بزنس کونسل (پی بی سی) نے گیس کی قیمتوں میں اضافے پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگی گیس کی فراہمی سے وزیراعظم کا ایکسپورٹ کو 60 ارب ڈالر تک لے جانے کا ہدف حاصل کرنا ناممکن ہو جائے گا۔

گزشتہ روز وزیراعظم کو لکھے گئے ایک خط میں پی بی سی نے وضاحت کی ہے کہ کیپٹیو پاور پلانٹس کے لیے گیس کی قیمت دوگنا کرنے سے صنعتیں عالمی مارکیٹ میں مقابلہ کرنے کی صلاحیت کھو دیں گی، جس کی وجہ سے وزیراعظم کا 2027 تک ایکسپورٹ کو 60 ارب ڈالر تک پہنچانے کا ہدف پورا کرنا ممکن نہیں رہے گا۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان میں مینوفیکچررز کے لیے ٹیرف پہلے ہی زیادہ ہیں، جہاں صنعتوں کو بجلی 17 سینٹ فی یونٹ فراہم کی جا رہی ہے، جبکہ بھارت میں یہ قیمت 6، ویتنام میں 8 اور بنگلہ دیش میں 9 سے 10 سینٹ فی یونٹ ہے۔ پاکستان کی 50 فیصد سے زیادہ ایکسپورٹس کا انحصار گیس سے چلنے والے کیپٹیو پاور پلانٹس پر ہے۔

یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط کے تحت کیپٹیو پاور پلانٹس کے لیے گیس کی قیمت بڑھائی ہے۔ آئی ایم ایف نے ابتدا میں امپورٹڈ ایل این جی کی مکمل قیمت ادا نہ کرنے والے کیپٹیو پاور پلانٹس کو گیس کی فراہمی مکمل طور پر منقطع کرنے کا مطالبہ کیا تھا، لیکن بعد میں حکومت نے آئی ایم ایف سے دوبارہ مذاکرات کیے اور طے پایا کہ گیس کی فراہمی جاری رکھی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version