news
کیا ماورا حسین اور امیر گیلانی کی شادی ہو چکی؟ سوشل میڈیا پر افواہیں گردش میں
سوشل میڈیا پر یہ افواہیں پھیل رہی ہیں کہ پاکستان کی معروف اداکارہ ماورا حسین نے اپنے قریبی دوست اور ساتھی اداکار امیر گیلانی کے ساتھ شادی کر لی ہے۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر مختلف پیجز پر یہ خبر گردش کر رہی ہے کہ ماورا اس ماہ امیر گیلانی کے ساتھ رشتہ ازدواج میں بندھنے والی ہیں۔
تاہم ایک انسٹاگرام پیج نے دعویٰ کیا ہے کہ اداکارہ گزشتہ روز شادی کے بندھن میں بندھ چکی ہیں۔
لیکن دونوں اداکاروں کی جانب سے ابھی تک اس شادی کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔ دوسری طرف، ماورا اور امیر گیلانی کے مداح اس خوبصورت جوڑی کی شادی کی خبر پر بہت خوش ہیں اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔