news

وزیر داخلہ محسن نقوی کی چینی ہم منصب سے ملاقات، سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال

Published

on

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی چینی ہم منصب کیو ینجن سے ملاقات ہوئی، جس میں پولیس اور پیرا ملٹری فورسز کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور انٹیلی جنس شیئرنگ کو مزید بہتر بنانے پر گفتگو کی گئی۔ دورہ بیجنگ کے دوران یہ ملاقات دو گھنٹے تک جاری رہی، جس میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے چینی ہم منصب کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔

دونوں رہنماﺅں نے جنوری میں ہونے والی جوائنٹ ورکنگ گروپ کی میٹنگ پر اطمینان کا اظہار کیا اور بیجنگ پولیس اور اسلام آباد پولیس کے درمیان تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ چین سے پولیس کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور آلات حاصل کیے جائیں گے۔

قبل ازیں، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے عوامی جمہوریہ چین کے نئے سال کے آغاز پر چینی قیادت اور عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ نیا سال چین کے لیے مزید تیز رفتار ترقی اور خوشحالی کا سال ثابت ہوگا اور چین پائیدار ترقی کی نئی منازل طے کرے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version