news
عمران خان کا آرمی چیف کو خط، 6 نکاتی خدشات کا اظہار
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے خط میں ادارے کو اون کیا ہے۔ انہوں نے آرمی چیف کو چھ نکات پر مشتمل خط لکھا ہے، جو کہ بطور سابق وزیراعظم لکھا گیا ہے۔ شیخ وقاص اکرم نے دنیا نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سٹیبلشمنٹ ایک حقیقت ہے اور بانی پی ٹی آئی نے اپنے کنسرن کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سکیورٹی ذرائع کا جواب کبھی غلط اور کبھی درست ہو سکتا ہے۔ اگر خط نہیں ملا تو مل جائے گا۔ عمران خان نے خط میں کچھ نہیں مانگا، اور یہ ان کا ذاتی فیصلہ ہے جو کہ سر آنکھوں پر ہے۔
شیخ وقاص اکرم نے یہ بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے چھ نکات پر مشتمل خط لکھا ہے اور عمران خان نے کہا کہ یہ ملک اور فوج بھی میری ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ نفرتیں بڑھنے سے ملک کو نقصان ہوگا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز سکیورٹی ذرائع نے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے کوئی خط نہیں ملا۔ سیکیورٹی ذرائع نے آرمی چیف کو لکھے گئے خط کی وصولی کی تردید کی تھی اور کہا کہ آرمی چیف کو ایسا کوئی خط موصول نہیں ہوا اور نہ ہی سٹبلشمنٹ کو اس میں کوئی دلچسپی تھی۔