news

وزیراعظم شہباز شریف: مہنگائی کی شرح 9 سال کی کم ترین سطح پر، سعودی عرب سے 1.2 ارب ڈالر کی سہولت

Published

on

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جنوری میں مہنگائی کی شرح 9 سال کی کم ترین سطح 2.4 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔ انہوں نے زرعی ٹیکس سے متعلق قانون سازی کرنے پر صدر زرداری، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کا شکریہ ادا کیا۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ جنوری 2024ء میں مہنگائی کی شرح 28.73 فیصد تھی، جبکہ دسمبر 2024ء میں یہ 4.1 فیصد تک کم ہوئی۔ مہنگائی کی اس بتدریج کمی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب ہماری کوشش ہے کہ ہم معاشی ترقی کی جانب بڑھیں، جس کے لیے تمام متعلقہ وزارتوں کی توجہ ضروری ہے۔ یہ ہمارے لیے ایک چیلنج ہے کہ ہم معاشی نمو کو کس طرح بڑھا سکتے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ کے اراکین کو آگاہ کیا کہ سعودی عرب نے ایک سال کی موخر ادائیگی پر 1.2 ارب ڈالر کا تیل درآمد کرنے کی سہولت فراہم کی ہے۔ یہ سہولت دسمبر 2023ء میں ختم ہوئی تھی، لیکن سعودی ولی عہد کی ہدایت پر ایک وفد نے پاکستان کا دورہ کیا اور تیل کی درآمد کے لیے ایک سال کے لیے 1.2 ارب ڈالر کی موخر ادائیگی کی سہولت دوبارہ فراہم کی گئی ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ اس سعودی سہولت کے نتیجے میں ہمارے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version