news

عمران خان کا آرمی چیف کو خط: فوج کو آئینی حدود میں واپس جانے کا مشورہ

Published

on

سابق وزیر اعظم عمران خان نے آرمی چیف کو ایک خط میں کہا ہے کہ فوج اور عوام کے درمیان بڑھتی ہوئی خلیج کو کم کرنے کے لیے فوج کو اپنی آئینی حدود میں واپس آنا چاہیے اور سیاست سے خود کو علیحدہ کرنا چاہیے۔ انہیں اپنی معین کردہ ذمہ داریاں پوری کرنی ہوں گی، ورنہ یہ بڑھتی ہوئی خلیج قومی سلامتی کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق، عمران خان نے اڈیالہ جیل سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو لکھے گئے خط میں کہا کہ “فوج بھی میری ہے اور ملک بھی میرا ہے! ہمارے فوجی پاکستان کے لیے قربانیاں دے رہے ہیں۔”

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی کے لیے ضروری ہے کہ قوم فوج کے پیچھے کھڑی ہو، لیکن افسوس کی بات ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کی پالیسیوں کی وجہ سے فوج اور عوام کے درمیان خلیج بڑھتی جا رہی ہے۔

اس کی کچھ بنیادی وجوہات ہیں جن کو مدنظر رکھتے ہوئے اسٹیبلشمنٹ کو اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کرنے کی ضرورت ہے تاکہ عوام اور فوج کے درمیان بڑھتے ہوئے فاصلے اور فوج کی بدنامی کو کم کیا جا سکے۔ سب سے بڑی وجہ 2024 کے انتخابات میں تاریخی دھاندلی اور عوامی مینڈیٹ کی سر عام چوری ہے، جس نے عوام کے غصے کو ابھارا ہے۔ جس انداز میں ایجنسیاں پری پول دھاندلی کر رہی ہیں، اس نے صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version