news

پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریوں کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

Published

on

پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی ممکنہ گرفتاریوں کے خلاف عدالت میں چیلنج کیا گیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ میں یہ درخواست انصاف لائرز فارم کی جانب سے ایڈووکیٹ اشتیاق اے خان نے دائر کی، جس میں پی ٹی آئی کارکنوں کی ممکنہ گرفتاریوں کے اقدام کو چیلنج کیا گیا ہے۔ عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ کارکنوں کو گرفتار کرنے اور ہراساں کرنے سے روکا جائے۔

انصاف لائرز فارم کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں آئی جی پنجاب، سی سی پی او لاہور اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں یہ موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پرامن جلسہ اور احتجاج کرنا ہر شہری کا آئینی حق ہے۔ 8 فروری کے جلسے سے پہلے کارکنوں کی فہرستیں تیار کر لی گئی ہیں، جس کی وجہ سے گرفتاریاں اور ہراساں کرنے کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب، لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کی 8 فروری کو لاہور مینار پاکستان پر جلسے کے لیے درخواست پر ڈی سی لاہور سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کر لیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے بتایا کہ 8 فروری کو مینار پاکستان گراؤنڈ میں جلسے کی اجازت کے لیے ڈی سی لاہور کو درخواست دی گئی تھی، جو 29 جنوری کو دائر کی گئی، مگر ابھی تک ڈی سی آفس میں کوئی جواب نہیں آیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version