news
خواجہ آصف: کالعدم تنظیموں کو امریکی اسلحہ فراہم کیا جا رہا ہے
وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کو امریکیوں کا چھوڑا ہوا اسلحہ فراہم کیا جا رہا ہے، کالعدم ٹی ٹی پی اور بی ایل اے اس امریکی اسلحے کو خیبرپختونخواہ اور بلوچستان میں استعمال کر رہے ہیں، جس کی وجہ سے حملوں میں شدت اور جانی نقصان بڑھ رہا ہے۔ خواجہ آصف نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان سے دہشتگردوں کو اسلحہ ملتا ہے، جو وہ خریدتے ہیں یا انہیں فراہم کیا جاتا ہے، اور یہ امریکی اسلحہ ہے۔ یہ اسلحہ وہاں کے لوگوں اور ٹی ٹی پی کے کام آ رہا ہے، جس کی وجہ سے حملوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔
کچھ اضلاع میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے، لیکن کچھ میں حالات خراب ہیں۔ یہ ایک جنگ ہے جس کا فوری حل نہیں نکل سکتا، اور اس کا مقابلہ ہماری افواج کے جوان اور افسران کر رہے ہیں۔ میں نے ایک شہید جوان کے جنازے میں شرکت کی، جس کی ایک مہینہ پہلے شادی ہوئی تھی۔ اسی طرح 11 زخمیوں سے بھی ملاقات کی، اور میں نے دیکھا کہ ان کے حوصلے بلند تھے۔ وزیراعظم کو انہوں نے کہا کہ اگر ہماری صحت بہتر ہو جائے تو ہم عمرہ کرنا چاہتے ہیں۔ ہمارے جوان اور افسران جس طرح قربانیاں دے رہے ہیں۔