news
سعودی عرب میں واٹس ایپ وائس اور ویڈیو کالنگ بحال؟
سعودی عرب میں واٹس ایپ کے متعدد صارفین نے بتایا ہے کہ ایپ کا وائس اور ویڈیو کالنگ فیچر کئی سال کی پابندیوں کے بعد دوبارہ فعال کر دیا گیا ہے۔
اس اچانک تبدیلی نے کئی سوالات کو جنم دیا ہے، خاص طور پر اس وقت جب حکام کی جانب سے اس بارے میں کوئی پیشگی اطلاع نہیں دی گئی۔
مزید یہ کہ اس بات کی کوئی سرکاری تصدیق نہیں ہوئی کہ آیا یہ تبدیلی مستقل ہے یا عارضی۔
سعودی عرب کے ٹیکنالوجی کے ماہر عبداللہ الصبیعی نے کہا کہ یہ اقدام ٹیلی کمیونیکیشن اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو ترقی دینے کی سعودی عرب کی کوششوں کے ساتھ ہم آہنگ ہے اور ممکنہ طور پر صارفین کے لیے مواصلات کو بہتر بنائے گا۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ دنیا کی سب سے زیادہ استعمال ہونے والی میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے 2015 میں وائس کالز اور 2016 میں ویڈیو کالز متعارف کرائے تھے، اور سعودی عرب میں ان فیچرز پر پابندی 2019 میں عائد کی گئی تھی۔
تاہم، سعودی عرب میں ریگولیٹری پالیسیوں کی وجہ سے ان فیچرز کو بلاک کر دیا گیا تھا۔