film

ورن دھون کی بھتیجی انجنی دھون سلمان خان کی فلم ’’سکندر‘‘ کا حصہ

Published

on

بالی ووڈ اداکار ورن دھون کی بھتیجی انجنی دھون نے سلمان خان کی آنے والی فلم ’’سکندر‘‘ میں کام کرنے کی تصدیق کی ہے۔

انجنی دھون نے گزشتہ سال فلم ’’بنّی اینڈ فیملی‘‘ سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ اب وہ سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کے لیے بے حد پرجوش ہیں۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ سلمان خان کے ساتھ کام کرنا ان کے لیے ایک خواب کی طرح ہے۔ انہوں نے کہا، ’’میں سلمان خان کی سب سے بڑی مداح ہوں۔ مجھے ان کی فلمیں بہت پسند ہیں، خاص طور پر وہ فلمیں جو انہوں نے اپنے چچا ڈیوڈ دھون (فلمساز) کے ساتھ کی ہیں۔‘‘

انجنی نے مزید کہا کہ ’’مجھے یقین نہیں آرہا کہ میں سلمان خان کے ساتھ کام کر رہی ہوں۔ ہر روز یہ ایک خواب جیسا محسوس ہوتا ہے۔‘‘

یاد رہے کہ سلمان خان اور رشمیکا مندنا کی فلم ’’سکندر‘‘ 2025 میں عید پر ریلیز ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version