news

عمران خان کا آرمی چیف کو خط: 6 نکات پر نظرثانی اور پالیسی میں تبدیلی کی درخواست

Published

on

پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو ایک خط لکھا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے وکیل فیصل فرید چوہدری نے بتایا کہ عمران خان نے یہ خط ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت اور سابق وزیراعظم کی حیثیت سے بھیجا ہے۔ خط میں انہوں نے 6 نکات پیش کیے اور دہشتگردی کے نتیجے میں فوجی جوانوں کی شہادت کے حوالے سے بھی کچھ گزارشات پیش کیں۔

عمران خان نے خط میں ملکی تاریخ کے دھوکہ دہی والے انتخابات، 26ویں آئینی ترامیم، پیکا قانون، پی ٹی آئی کے خلاف ریاستی دہشتگردی، خفیہ اداروں کی آئینی ذمہ داری، اور ملکی معاشی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے آرمی چیف سے پالیسی میں تبدیلی کی درخواست کی ہے۔

خط میں سابق وزیراعظم نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ ان کے ساتھ کھڑی ہوئی ہے، جو خود دو بار کے این آر او زدہ ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فوج تب کامیاب ہوتی ہے جب قوم اس کے پیچھے کھڑی ہو، مگر اس وقت فوج اور قوم کے درمیان فاصلے بڑھ رہے ہیں۔ ان فاصلوں کی بڑی وجہ اسٹیبلشمنٹ کی پالیسیاں ہیں، کیونکہ یہ ان کے ساتھ کھڑی ہوئی ہے جو دو دفعہ کے این آر او زدہ ہیں، جس سے قوم میں نفرت پیدا ہوئی ہے۔

علاوہ ازیں، بانی تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا قوم کے ساتھ بھی ایک خاص پیغام ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version