news

وزیراعظم شہباز شریف: معاشی استحکام اور انسداد پولیو مہم کا عزم

Published

on

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بہتر ہوتے معاشی اعشاریے اور عالمی سرمایہ کاروں کا پاکستان پر بڑھتا اعتماد خوش آئند ہے۔ تفصیلات کے مطابق، وزیر اعظم محمد شہباز شریف سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی رہائش گاہ پر گئے، جہاں ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی غلام مصطفی شاہ، پیپلزپارٹی کے اراکین قومی اسمبلی خورشید شاہ اور شازیہ مری سمیت دیگر اراکین اسمبلی بھی موجود تھے۔ وزیراعظم نے ڈپٹی سپیکر غلام مصطفی شاہ کو ان کے بیٹے کی شادی پر مبارکباد دی۔

اس موقع پر ملک کی مجموعی اور سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ بہتر ہوتے ہوئے معاشی اعشاریے، بین الاقوامی سرمایہ کاروں اور عالمی اقتصادی اداروں کا پاکستان پر بڑھتا ہوا اعتماد خوش آئند ہے۔ عوامی فلاح و بہبود کے لیے وفاق اور صوبے مل کر کام کر رہے ہیں۔

علاوہ ازیں، وزیر اعظم شہباز شریف نے رواں سال 2025ء کی پہلی قومی انسداد پولیو مہم کا بھی افتتاح کیا۔ اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انسداد پولیو میں تعاون پر عالمی ادارہ صحت، یونیسف، سعودی عرب اور دیگر عالمی شراکت داروں کی معاونت پر مشکور ہیں۔ اللہ تعالی کے فضل و کرم سے 2025ء کی پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا، جس کے ذریعے پاکستان کے کروڑوں بچوں اور بچیوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version