news
سنیتا ولیمز کا نیا ریکارڈ، خلا میں 62 گھنٹے کی چہل قدمی
ناسا کی خلاباز خاتون سنیتا ویلیمز نے خلا میں مجموعی طور پر 62 گھنٹے کی چہل قدمی کرکے ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔
سنیتا نے سابق خلا باز پیگی وٹسن کا 60 گھنٹے 21 منٹ کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ یہ خبر بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) نے ایکس پر ایک پوسٹ کے ذریعے جاری کی۔
تفصیلات کے مطابق، سنیتا خلائی اسٹیشن کے باہر تھیں اور ریڈیو کمیونیکیشن ہارڈویئر کو نکالنے کے لیے اپنی اسپیس واک جاری رکھے ہوئے تھیں۔
اسپیس واک کے دوران، سنیتا کو آئی ایس ایس کے ہارڈویئر کی دیکھ بھال کرنے اور مزید تجزیے کے لیے ڈیسٹینی لیبارٹری اور کویسٹ ایئر لاک سے سطحی مواد کے نمونے جمع کرنے کا کام سونپا گیا تھا۔
یہ اسپیس واک تقریباً صبح 8 بجے شروع ہوئی۔ ناسا نے اس ایونٹ کو یوٹیوب اور اپنی آفیشل ویب سائٹ پر بھی نشر کیا، جو تاریخ میں 92 ویں امریکی خلائی چہل قدمی ہے۔