news
قومی سنوکر چیمپئن شپ: محمد آصف، شاہد آفتاب، اویس منیر اور محمد سجاد سیمی فائنل میں
قومی سنوکر چیمپئن شپ: محمد آصف، شاہد آفتاب، اویس منیر اور محمد سجاد سیمی فائنل میں پہنچ گئے
کراچی میں جاری قومی سنوکر چیمپئن شپ میں عالمی امیچر چیمپئن محمد آصف، شاہد آفتاب، اویس منیر اور محمد سجاد نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ ایونٹ کے دونوں سیمی فائنلز آج کھیلے جائیں گے۔
جمعرات کو کھیلے گئے چاروں کوارٹر فائنلز میں شاہد آفتاب نے نمبر چار سیڈ سہیل شہزاد کو نو فریم پر مشتمل میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد 4-5 کے فریم سکور سے شکست دی۔ اویس منیر نے عبدالستار کو بھی اسی سکور سے ہرایا، جبکہ محمد سجاد نے نسیم اختر کو 2-5 کے فریم سکور سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔
عالمی امیچر چیمپئن محمد آصف نے اپنے حریف این مارک جون کو 1-5 سے شکست دی، اس میچ میں آصف نے پہلے فریم میں سنچری بریک بھی کھیلا۔ سیمی فائنلز میں اویس منیر کا مقابلہ محمد سجاد سے اور محمد آصف کا مقابلہ شاہد آفتاب سے ہوگا