news

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو یومِ سیاہ منانے کا اعلان

Published

on

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ 8 فروری کو دنیا کو یہ دکھائیں گے کہ پاکستان میں فیصلے صرف عوام کے ہاتھ میں ہیں۔ صوابی کے جلسے میں ملک بھر سے کارکن شریک ہوں گے، اور ہم 8 فروری کو یوم سیاہ منائیں گے، یہ ایک تاریک دن ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ اس دن ہمارا حقیقی مینڈیٹ ہم سے زبردستی چھین لیا گیا، اور اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان اور پارٹی قیادت صوابی جلسے میں الیکشن میں ہونے والی دھاندلی کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔ اسی طرح ملک کے دیگر شہروں میں بھی پارٹی کارکن مظاہرے کریں گے۔ عوام کی اکثریت نے الیکشن میں پی ٹی آئی کے حق میں فیصلہ دیا تھا، لیکن راتوں رات ہمارے حق پر ڈاکہ مارا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی عمران خان عوام میں مقبول ہیں کیونکہ عوام نے ان کے نام پر ووٹ دیا تھا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین نے 8 فروری کو صوابی میں احتجاج کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخواہ اور شمالی پنجاب کے پی ٹی آئی کے کارکنان صوابی میں جمع ہوں گے اور اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں گے۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے 8 فروری کو یومِ سیاہ منایا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version