news
حکومت اور پی ٹی آئی کے مذاکرات ختم، عرفان صدیقی کی تصدیق
پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعظم شہباز شریف کی مذاکرات کی پیشکش کو مسترد کر دیا، جس کے بعد حکومت نے بھی مذاکراتی عمل ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ ترجمان حکومتی مذاکراتی کمیٹی سینیٹر عرفان صدیقی نے اس بات کی تصدیق کی کہ اگر پی ٹی آئی اپنے قیدیوں کی رہائی چاہتی ہے تو انہیں وزیراعظم اور صدر سے سزائیں معاف کرنے کی سفارش کرنی ہوگی۔ سعودی اخبار اردونیوز کو دیے گئے انٹرویو میں سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ ختم ہو چکا ہے۔
تحریک انصاف والے جس تیزی کے ساتھ مذاکرات کے لیے آئے تھے، اسی تیزی سے واپس چلے گئے۔ جوڈیشل کمیشن کے مطالبے پر حکومت نے کبھی سرخ لکیر نہیں کھینچی۔
ہمارے وکلاء کا مشورہ تھا کہ جب معاملات عدالتوں میں ہوں تو اس پر جوڈیشل کمیشن نہیں بن سکتا۔ اس کے باوجود ہم نے دو ٹوک جواب دینے کے بجائے یہ سوچا کہ ہم یہ جواب دیں گے کہ ہمارے وکلاء کی یہ رائے ہے، آپ اپنے وکلاء کو بلا لیں جو اپنی رائے دیں۔
ہمیں قائل کریں اور ہم مل کر بیچ کا کوئی راستہ نکال لیں گے۔ پی ٹی آئی ایک منفرد عجوبہ ہے، جس کے ڈی این اے اور خمیر میں مذاکرات شامل نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا واحد اور حقیقی مطالبہ عمران خان اور دیگر رہنماو¿ں کی فوری رہائی ہے، جس کا راستہ یہی ہے کہ۔