news

اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیف جسٹس کی تقرری پر 7 ججز کے تحفظات

Published

on

لاہور ہائیکورٹ کے جج کو اسلام آباد ہائیکورٹ کا چیف جسٹس بنانے کی مبینہ کوشش پر 7 ججز کا ردعمل سامنے آیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس محسن اختر کیانی سمیت 7 ججز نے چیف جسٹس آف پاکستان، صدر مملکت اور 3 ہائیکورٹس کے چیف جسٹسز کو ایک خط لکھا ہے۔ تفصیلات کے مطابق، لاہور ہائیکورٹ کے جج کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں منتقل کر کے انہیں چیف جسٹس بنانے کی اطلاعات پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے 7 ججز نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق، اسلام آباد ہائی کورٹ کے سینئر جج جسٹس محسن اختر کیانی اور دیگر 6 ججز نے مشترکہ طور پر ایک خط تیار کیا ہے جو صدر پاکستان اور چیف جسٹس آف پاکستان کو بھیجا گیا ہے۔

یہ خط سندھ ہائیکورٹ، لاہور ہائی کورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کو بھی ارسال کیا گیا ہے۔ خط میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے 7 ججز نے یہ موقف اختیار کیا ہے کہ دوسری ہائیکورٹ سے جج لانے کے لیے صدر مملکت کی چیف جسٹس آف پاکستان اور ہائیکورٹس کے چیف جسٹس سے بامعنی مشاورت ضروری ہے، اور اس کے لیے وجوہات فراہم کرنا بھی لازمی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کی نسبت لاہور ہائیکورٹ میں زیر التوا کیسز کی تعداد 2 لاکھ ہے، تو پھر اسلام آباد ہائیکورٹ کی سینیارٹی کیسے تبدیل ہو سکتی ہے؟

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version