head lines

شزہ فاطمہ خواجہ کا ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل پر اظہار خیال

Published

on

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ “ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل” ملک کے روشن مستقبل کی طرف ایک اہم قدم ہے جو پاکستان کی تقدیر کو بدل کر اسے ترقی کی راہوں پر گامزن کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس بل کے ذریعے شفافیت اور کارکردگی میں نمایاں بہتری آئے گی۔ بل کے تحت پاکستان سٹیک تشکیل دیا جائے گا، جس کے ذریعے ڈیٹا ایکسچینج لیئرز قائم ہوں گی، جس سے شہریوں کو روزمرہ امور اور دستاویزات کی آسان دستیابی ممکن ہوگی۔

شزہ فاطمہ نے مزید کہا کہ اس بل کے ذریعے حکومت کے لیے گڈ گورننس اور ڈیجیٹلائزیشن کی راہ ہموار ہوگی، اور کاروباری آسانیاں پیدا ہوں گی۔ اس کے علاوہ، ایگری ٹیک، فن ٹیک، ایڈ ٹیک اور ہیلتھ ٹیک کے شعبوں کے لیے ضروری ڈیٹا فراہم کیا جائے گا، جس سے پاکستان کی معیشت کو مزید مضبوط اور جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا۔

وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ یہ اقدامات پاکستان کو ایک ترقی یافتہ اور ڈیجیٹل قوم کے طور پر دنیا کے ساتھ ہم آہنگ کریں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version