انٹرٹینمنٹ

کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شادی کی تاریخ فائنل، کارڈ بھی وائرل

Published

on

کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شادی کی تاریخ فائنل، کارڈ بھی سامنے آ گیا

کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبریٰ خان اور اداکار گوہر رشید کی شادی کی تاریخ فائنل ہو گئی ہے۔ دونوں کی شادی کا کارڈ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا، جس کے مطابق یہ خوبصورت جوڑی 2 فروری بروز اتوار شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہی ہے۔

شادی کی خوشخبری نے نہ صرف انڈسٹری کے افراد کو خوشی سے بھر دیا ہے، بلکہ مداح بھی سوشل میڈیا پر جوڑی کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔

اس کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر یہ خبر بھی پھیل رہی ہے کہ گوہر رشید اور کبریٰ خان کا نکاح سعودی عرب میں ہو گا اور ان کے قریبی عزیز و اقارب اس تقریب میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ ہونے کی تیاری کر رہے ہیں۔ تاہم، ابھی تک اس خبر کی تصدیق نہیں ہو سکی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version