head lines

وزیراعظم شہباز شریف سے چینی سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر بات چیت

Published

on

چینی سفیر کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر بات چیت

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے ملاقات کی جس میں پاکستان اور چین کے درمیان اقتصادی اور سکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی اس ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف نے چینی سفیر کو چینی سال نو کی مبارکباد دی اور چین کی قیادت کے ساتھ ساتھ چین کے برادر عوام بشمول پاکستان میں مقیم تمام چینی شہریوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے اس امید کا اظہار کیا کہ نیا سال پاکستان اور چین کے درمیان دوستی کو مزید مضبوط کرے گا اور دونوں ممالک کے عوام کے لیے خوشحالی لے کر آئے گا۔

چینی سفیر نے وزیراعظم اور پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے چینی حکومت اور عوام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version