news

وزیراعظم شہباز شریف کی پی ٹی آئی کو مذاکرات کی دعوت، پارلیمانی کمیٹی کی پیشکش

Published

on

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وہ تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات کو آگے بڑھانے کے لیے دل سے تیار ہیں۔ انہوں نے ایک بار پھر تحریک انصاف کو مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے پارلیمانی کمیٹی بنانے کی پیشکش کی۔ اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پی ٹی آئی کو مذاکرات کے لیے سازگار ماحول فراہم کیا گیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ تحریک انصاف مذاکرات سے بھاگ رہی ہے۔ ہماری کمیٹی نے کہا ہے کہ ہم جواب لکھ کر دیں گے اور ہاؤس کمیٹی کے لیے تیار ہیں۔ ہاؤس کمیٹی 2014 کے دھرنے کا بھی احاطہ کرے گی۔ 2018 میں تحقیقات کے لیے قائم کمیٹی کی ایک میٹنگ بھی نہیں ہوئی۔ ہم نے ہر ممکن کوشش کی کہ مذاکرات سازگار ماحول میں ہوں۔

تحریک انصاف تحریری مطالبات پر جواب دینے سے پہلے ہی بھاگ گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے نیک نیتی سے پی ٹی آئی سے مذاکرات کیے۔ ہماری کمیٹی نے کہا کہ اپنے تحریری مطالبات دیں۔ حکومتی کمیٹی کے مطالبے پر تحریک انصاف نے تحریری مطالبات پیش کیے، جس پر ہم نے انہیں آگاہ کیا کہ ان مطالبات کا تحریری جواب دیا جائے گا۔ اور جب 28 تاریخ کو ملاقات ہونی تھی، تو اس سے پہلے ہی وہ انکار کرکے بھاگ گئے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف کو کمیشن کی بجائے پارلیمانی کمیٹی کی پیشکش کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version