news

رمضان شوگر ملز کیس: مدعی عدالت میں بیان سے منحرف

Published

on

رمضان شوگر ملز ریفرنس کیس میں مقدمے کا مدعی کمرہ عدالت میں اپنے بیان سے منحرف ہوگیا۔ دوران سماعت مدعی ذوالفقار نے کہا کہ میں نے ایسی کوئی درخواست دائر نہیں کی، مجھے درخواست کے نکات کا بھی علم نہیں ہے، اور میں نہیں جانتا کہ ریفرنس میرے نام سے کیسے فائل ہوا۔ میں یہ درخواست واپس لیتا ہوں۔ اینٹی کرپشن عدالت لاہور میں رمضان شوگر ملز ریفرنس کی سماعت کے دوران بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے جب کہ مقدمے کا مدعی کمرہ عدالت میں اپنے بیان سے منحرف ہو گیا۔

اینٹی کرپشن عدالت میں جج سردار محمد اقبال نے رمضان شوگر ملز ریفرنس کیس پر سماعت کی۔ اس دوران مدعی مقدمہ ذوالفقار اپنے وکلاء کے ہمراہ عدالت پیش ہوا۔ فاضل جج نے استفسار کیا کہ یہ کیسے ممکن ہے؟ آپ کو پتہ ہے آپ کیا کہہ رہے ہیں؟ میں نہیں جانتا کہ درخواست میں کیا کہا گیا ہے، آپ ہمیں یہ بات بیان حلفی میں بتا دیں، ہم آگے کارروائی کرتے ہیں۔

مدعی مقدمہ نے جواب دیا کہ جی، میں اپنے وکیل سے بیان حلفی تیار کروا کے لے آتا ہوں، مجھے کچھ وقت دیا جائے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل گزشتہ سماعت پر عدالت نے حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی تھی۔ وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس پر سماعت اینٹی کرپشن عدالت لاہور میں ہوئی تھی۔ حمزہ شہباز حاضری کے لیے اینٹی کرپشن کورٹ میں پیش نہیں ہوئے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version