news

اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں 1 فیصد کمی کا اعلان

Published

on

سٹیٹ بینک نے شرح سود میں ایک فیصد کمی کا اعلان کیا ہے۔ نئی مانیٹری پالیسی کے تحت، گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ ملک میں شرح سود 13 فیصد سے کم کر کے 12 فیصد کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ سٹیٹ بینک کی مانیٹری کمیٹی نے یہ فیصلہ کیا ہے۔ معاشی اعشارئیے بہتری کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ مہنگائی اور کرنٹ اکاﺅنٹ خسارے میں نمایاں کمی آئی ہے۔ مہنگائی کی شرح مئی 2023 میں 38 فیصد تھی، جو اب کم ہو کر 4.1 فیصد ہو گئی ہے، اور جنوری میں مزید کمی متوقع ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کرنٹ اکاونٹ کھاتہ مالی سال کی پہلی ششماہی میں سرپلس رہا۔

کرنٹ اکاونٹ کے سرپلس رہنے کی وجہ سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے۔

رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں کرنٹ اکاونٹ سرپلس رہا، جبکہ پچھلے مالی سال کے اسی عرصے میں یہ خسارے میں تھا۔ دسمبر 2024 میں کرنٹ اکاونٹ خسارہ 58 کروڑ 20 لاکھ ڈالر سے سرپلس رہا، جو ایک خوش آئند پیش رفت ہے۔ رواں سال کے ابتدائی چھ ماہ میں کرنٹ اکاونٹ خسارہ 1 ارب 2 کروڑ 10 لاکھ ڈالر رہا، جبکہ پچھلے مالی سال کے اسی عرصے میں یہ 1.4 ارب ڈالر کے خسارے میں تھا، جس سے ہمیں زرمبادلہ کے ذخائر کو بہتر بنانے میں مدد ملی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version