news
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوران مندی، 392 پوائنٹس کی کمی
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوران مندی کا رجحان رہا، جس کے نتیجے میں 100 انڈیکس میں 392 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی رپورٹ کے مطابق اس ہفتے انڈیکس 115,272 سے کم ہو کر 114,880 پر بند ہوا، جس کے باعث مارکیٹ ایک ہفتے میں ایک نفسیاتی حد کھو بیٹھی۔
ہفتہ وار کاروبار کے دوران انڈیکس 1 لاکھ 16 ہزار 424 کی بلند ترین سطح پر ٹریڈ ہوا، جبکہ 100 انڈیکس کی ہفتہ وار کم ترین سطح 1 لاکھ 13 ہزار 234 پوائنٹس رہی۔
اسٹاک ایکسچینج میں 5 روزہ کاروبار کے دوران مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں 127 ارب روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد مارکیٹ کیپٹلائزیشن 14116 ارب روپے رہ گئی۔
کاروباری ہفتے کے دوران 48.01 فی صد حصص کی قیمتیں گھٹ گئیں، جبکہ بازار حصص میں 908 کمپنیوں کے حصص کی قیمت میں اضافہ ہوا، جب کہ 1078 میں کمی دیکھی گئی۔