news

پیپلز پارٹی کا پاور شیئرنگ پر ن لیگ سے مذاکرات ختم

Published

on

پاکستان پیپلز پارٹی نے پاور شیئرنگ کے معاملے پر ن لیگ کے ساتھ مذاکرات کرنے والی تمام کمیٹیاں تحلیل کر دیں۔ ن لیگ سے پاور شیئرنگ فارمولے پر بات چیت کا اختیار صدر مملکت کو دے دیا گیا ہے، جو وزیراعظم کے ساتھ اس معاملے پر مذاکرات کریں گے۔ پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس زرداری ہاؤس میں بلاول بھٹو زرداری کی صدارت میں ہوا، جس میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے تمام اراکین نے شرکت کی، جن میں کچھ اراکین نے ویڈیو لنک کے ذریعے بھی شرکت کی۔ اراکین نے سیاسی صورت حال اور خصوصی کمیٹی کی بریفنگ پر مختلف تجاویز پیش کیں۔

اجلاس میں ملکی سیاسی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ خصوصی کمیٹی نے اراکین کو حکومت سے مذاکرات کے حوالے سے بریفنگ دی۔

اجلاس کے دوران پنجاب کے اراکین نے ن لیگ کے خلاف شکایات کا انبار لگا دیا۔ اراکین کا کہنا تھا کہ ن لیگ کسی بھی فیصلے میں اعتماد نہیں لے رہی اور قانون سازی کے بارے میں بھی انہیں اعتماد میں نہیں لیا جاتا۔ پیپلز پارٹی کے اراکین نے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں پیکا ایکٹ ترمیمی بل پر تفصیلی غور کیا اور کہا کہ حکومت کی پیکا ایکٹ میں ترامیم پر پارٹی کو واضح موقف اختیار کرنا چاہیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version