news
سپارکو کی سیاروں کی پریڈ کی دلکش سیمولیشن جاری
سپارکونے سیاروں کی پریڈ کی زمین سے خلا میں اور سورج کے مدار میں ہونے والی سمیولیشن جاری کردی ہے۔
سپارکو کی جانب سے سیاروں کے دلکش نظارے کی سمیولیشن پیش کی گئی ہے جس میں مختلف سیارے ایک قطار میں حرکت کر رہے ہیں۔
ترجمان سپارکو کے مطابق اگر خلا سے اس منظر کو دیکھا جائے تو 25 جنوری کو نظام شمسی کے سیارے اپنے اپنے مدار میں سمیولیشن میں دکھائے گئے انداز میں حرکت کریں گے۔ جبکہ زمین سے مشرق سے مغرب تک سیاروں کا ایک قطار میں آنا بھی ہوگا۔
ترجمان سپارکو نے مزید بتایا کہ ان سیاروں میں زہرہ، زحل، مشتری اور مریخ عام مشاہدے کے دوران نظر آئیں گے۔ اسی روز (25 جنوری) کو سیاروں کی پریڈ کے دوران زمین سے آسمان میں منظر کچھ اس طرح ہوگا کہ سیارہ مریخ، زہرہ، مشتری، عطارد اور زمین سورج کے فرضی راستے میں ایک قطار میں نظر آئیں گے۔