film

سونو نگم کی اے آر رحمان کے ’یُووراج‘ کے گانوں پر تنقید

Published

on

بھارت کے معروف گلوکار سونو نگم نے ساتھی گلوکار اے آر رحمان کے کمپوز کردہ فلم ’یُووراج‘ کے گانوں اور میوزک پر تنقید کی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک حالیہ انٹرویو میں سونو نگم نے گانے ’شانو شانو‘ کو معمولی اور اچھا گانا نہ ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، ’اس پر بات نہ کریں۔ میں جھوٹ نہیں بول سکتا اور خراب گانے کی تعریف نہیں کر سکتا۔‘

فلم کے دیگر گانوں کے بارے میں سوال پر سونو نگم نے کہا، ’وہ بھول جائیے، اس فلم کے سارے گانے بیکار تھے۔‘
یاد رہے کہ یُووراج سبھاش گھئی کی ہدایت کاری اور پروڈکشن میں بننے والی ایک میوزیکل رومانوی فیملی ڈراما فلم تھی، جس میں سلمان خان، کترینہ کیف، انیل کپور، اور زید خان نے مرکزی کردار ادا کیے۔

اگرچہ فلم باکس آفس پر ناکام رہی، لیکن اس کا میوزک اے آر رحمان نے کمپوز کیا اور گلزار نے بول لکھے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version