news

عرفان صدیقی: پی ٹی آئی مذاکرات ختم نہ کرے، سیاست میں بات چیت ضروری

Published

on

حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ جب جیل کا پھاٹک کھلتا ہے تو اچانک کوئی اعلان کر دیتا ہے کہ مذاکرات نہیں ہوں گے۔ مذاکرات کے لیے صبر اور تحمل کی ضرورت ہوتی ہے۔ مذاکرات یک طرفہ طور پر ختم کیے گئے ہیں، اب ہم کس سے بات کریں؟ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے مزید کہا کہ تحریک انصاف نے ہمارے جواب سے پہلے ہی یہ طے کر لیا ہے کہ کمیشن نہیں بننا۔
ہم نے مذاکرات ختم نہیں کیے، لیکن جب دوسری طرف سے یہ ختم ہو گئے ہیں تو اب ہم کس سے بات کریں؟ کیا ہم اس کمرے میں بیٹھ کر دیواروں سے بات کریں؟ یہ کوئی بچوں کا کھیل نہیں ہے۔ آپ ایک دن کہتے ہیں کہ بات نہیں کرتے، اور دوسرے دن کوئی اور بیان دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی مذاکراتی کمیٹی کو تو یہ بھی نہیں معلوم کہ کیا ہو رہا ہے۔
یہ کوئی بچوں کا کھیل نہیں ہے۔ ہمیں اس اگر مگر سے نکلنا ہوگا۔ جو طے ہوا تھا، 28 تاریخ کو بیٹھیں تو آئیں اور ہمیں سنیں۔
مسئلہ یہ ہے کہ مذاکرات کے سلیقے اور قرینے کبھی ان کے نصاب کا حصہ نہیں رہے۔ ہم ان کے اس کھیل کا حصہ نہیں بن سکتے جس میں کوئی یقین نہیں ہے۔ سڑک پر کھڑے ہو کر یہ نہیں کہا جا سکتا کہ مذاکرات ختم ہو گئے۔ بیرسٹر گوہر مذاکراتی کمیٹی کے ممبر نہیں ہیں، انہیں اپنی کمیٹی سے کہنا چاہیے کہ جو وعدہ کیا تھا اس کے مطابق اجلاس میں جا کر بیٹھیں، آئیں اور ہمارا جواب سنیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version