news
بیرسٹر گوہر: حکومت کمیشن کا اعلان کرے، مذاکرات کی بحالی پر غور ممکن
اسلام آباد:
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ حکومت کو مذاکرات کی بحالی کے لیے کمیشن کا اعلان کرنا چاہیے، آخر کس چیز نے انہیں روکا ہے۔
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے پہلے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان نے مذاکرات کو روک دیا ہے، اس لیے حکومت کو کم از کم یہ بتانا چاہیے کہ کمیشن بننے والا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ کمیشن کے اعلان کے لیے عمران خان نے 7 دن دیے تھے، جو کافی تھے، لیکن پیش رفت نہ ہونے سے مذاکرات کے بارے میں حکومت کی نیت واضح ہو رہی ہے۔ ہم نے مذاکرات کے لیے کھلے دل سے بیٹھنے کی پیشکش کی تھی۔