news

بلوچ دہشتگرد کمانڈرز کا ہتھیار ڈالنے کا اعلان، ریاست پاکستان سے وابستگی

Published

on

کوئٹہ:
مختلف دہشت گرد تنظیموں کے کمانڈرز نے ہتھیار ڈالنے کے بعد کوئٹہ میں صوبائی وزرا اور ڈی آئی جی سی ٹی ڈی بلوچستان کے ساتھ نیوز کانفرنس کی اور ریاست پاکستان کے سامنے خود کو پیش کرنے کا اعلان کیا۔

ہتھیار ڈالنے والے اہم دہشت گرد کمانڈرز میں نجیب اللہ عرف درویش عرف آدم، عبدالرشید عرف خدائیداد عرف کماش اور دیگر شامل ہیں۔

دہشت گرد کمانڈر نجیب اللہ نے کہا کہ اُس نے ریاست پاکستان اور ان کی سکیورٹی فورسز کو بہت نقصان پہنچایا، علیحدگی پسند تنظیموں کا مقصد بلوچ قوم کے جذبات سے کھیل کر انہیں پاکستان کے خلاف بھڑکانا تھا۔ میری تنظیم سے وابستگی 14 سال کی کم عمری میں ہوئی، اور میرے ذہن میں پاکستان کے خلاف نفرت بھر دی گئی، جس کی وجہ سے میں نے ریاست کو نقصان پہنچایا۔

نجیب اللہ نے مزید کہا کہ میری ملاقات ہمسایہ ملک کی انٹیلی جنس سے ہوئی، جہاں میں نے انہیں کئی مفید مشورے دیے، لیکن انہوں نے مجھے سرزنش کی۔ کہا گیا کہ ہمیں آپ کی آزادی سے کوئی دلچسپی نہیں، ہم صرف آپ کو پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لیے مدد فراہم کریں گے۔ اس واقعے نے میری آنکھیں کھول دیں اور نام نہاد آزادی کی پٹی میری آنکھوں سے ہٹ گئی۔

دہشت گرد کمانڈر نے یہ بھی کہا کہ بلوچ آزادی پسند لیڈران بیرون ملک بیٹھ کر عیش و عشرت کی زندگی گزار رہے ہیں جبکہ پہاڑوں پر…

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version